نگراں وزیراعظم کون؟شاہد خاقان عباسی،خورشید شاہ کے درمیان مشاورت

نگراں وزیراعظم کے انتخاب کیلئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور خورشید شاہ کے درمیان جمعہ کے روز ملاقات ہوئی۔ ملاقات سے قبل خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ميڈياپرجونام چل رہےہيں ان میں سے کسي نام پر تبصرہ نہيں کرسکتا۔

اسلام آباد کے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن رہنما خورشید شاہ نے نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے حکومت کی جانب سے مجوزہ نام پیش کیے، جب کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نگراں وزیراعظم کیلئے اپنے منتخب نام دیئے۔

ملاقات سے قبل میڈیا سے مختصر گفت گو میں اپوزیشن رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات کے دوران کسی نام پر اتفاق ہونے پر نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان کردیا جائے گا، ميڈيا پر جو نام چل رہے ہيں کسي نام پر تبصرہ نہيں کرسکتا۔

وزیراعظم سے ملاقات سے قبل صحافی نے خورشید شاہ سے سوال کیا کہ ' کیا اپوزیشن نے اپنے ناموں کو حتمی شکل دے دی جس پر قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ 'میں اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نگراں وزیراعظم کے نام پر بحث کریں گے، اميد ہےمتفقہ نام پراتفاق ہوجائے گا، تاہم وزيراعظم کے متفق ہونے سے پہلے نام نہيں بتاسکتا۔

واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم کیلئے سامنے آنے والے ناموں میں اویس احمد غنی، سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان اور سابق چئیرمین سینیٹ محمد میاں سومرو شامل ہیں، جب کہ سابق گورنراسٹیٹ بینک شمشاد اختر، سابق چیف جسٹس ناصر الملک اور سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی کے نام بھی زیرغور ہیں۔

اس سے قبل 11 مئی کو خورشید شاہ نے میڈیا سے گفت گو میں کہا تھا کہ وزیراعظم اور وہ نگراں وزیراعظم کیلئے چھ میں سے ایک نام پر متفق ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت اچھا رازداں ہوں، وقت سے پہلے نام نہیں بتاؤں گا۔ پہلے نام سامنے آجائے تو میڈیا پیچھے لگ جاتا ہے۔ پندرہ مئی کونگراں منتظم کے نام کا اعلان کروں گا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حکومت کی مدت 31 مئی کو ختم ہو رہی ہے جس کے بعد انتخابات تک نگراں حکومت امور سنبھالے گی۔

KHURSHEED SHAH

CareTaker PM

Election 2018

khaqan Abbasi

Interim PM

Tabool ads will show in this div