امریکا میں ایبولا سے ڈرانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں
اسٹاف رپورٹ
نیویارک : امریکی ڈیزائنرز نے ہیلو وین پر لوگوں کو ''ایبولا'' سے ڈرانے کی تیاری کرلی، جن بھوتوں کے بجائے ایبولا سے بچاؤ کا سوٹ تیار کرلیا گیا ہے۔
سفید کوٹ، آکسیجن ماسک، گلاسز اور ہیٹ۔ ایبولا نے امریکا میں خوف پھیلایا تو ڈیزائنرز کو بھی ذرا ہٹ کے خیال آیا، ہیلو وین پر لوگوں کو ڈرانے کے لئے ایبولا سوٹ بنا ڈالا۔
ڈریس کو ایبولا کنٹینمنٹ سوٹ کا نام دیا گیا ہے، جس کی لانچنگ کے ساتھ ہی آرڈرز کی قطار لگ گئی ہے۔ سماء