بلوچستان کی خبریں

فورسز کے جوانوں نے قربانی دے کر ہمارا تحفظ کیا،قدوس بزنجو

وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے پیچھے وردی ہے کا نعرہ نا قابل برادشت ہے،دراصل وردی ہی دہشت گردی کا مقابلہ کررہی ہے،اسمبلیوں اور جلسوں میں باتیں کرنا بہت آسان ہے،آج جو لوگ نعرہ لگا رہے ہیں جب بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ ہو رہی تھی تب وہ کیوں نہیں نکلے ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو اب سمجھ آگئی ہے،اب ہمیں قوم پرستی کے نام پر کوئی تقسیم نہیں کر سکتا۔

روزنامہ جنگ کوئٹہ

پانی کی کمی بلوچستان کا سب سے بڑا مسلہ ہے،سلیم مانڈوی والا

  چین کے سفیر یاو جینگ سے ملاقات کے دوران قائم مقام چیئرمین سینٹ کا کہنا  تھا کہ بلوچستان میں پانی کی سطع خطرناک حد تک نیچے چلی گئی ہے اگر چین اس حوالے سے وہاں پانی کے پلانٹ لگائے تو یہ صوبے کے عوام کے لئے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ چین بلوچستان میں پانی کی سپلائی لائینں اور پانی ذخیرہ کرنے میں مدد کرے،چین کے سفیر نے یہ یقین دہانی کروائی کہ وہ اس حوالے سے ہر ممکن تعاون کریں گے اور جلد ہی کوئٹہ کا دورہ کر کے اس معاملے کو دیکھیں گے۔

روزنامہ ایکسپریس سینچری کوئٹہ

بلوچستان کے مسائل کو میڈیا میں جگہ نہیں ملتی،بلوچ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے حوالے سے الیکٹرانک میڈیا کا کردار افسوس ناک اور صحافتی اخلاقیات کے منافی ہے،بلوچستان میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر بھی میڈیا بالکل خاموش ہے اگر یہ صورتحال جاری رہی تو بلوچستان میں الیکٹرانک میڈیا کی مکمل پابندی کی اپیل کریں گے۔

روزنامہ توار مستونگ

پنجگور میں کمسن بچیوں کے اغوا کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ

پنجگور میں ایک مرتبہ پھر کمسن بچیوں کے اغوا کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے جس سے والدین اور عوام میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے،لوگوں کا کہنا ہے کہ دیگر صوبوں سے آئے گداگروں کے آنے کے بعد سے ان وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے،انھوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان گداگروں کو فی الفور شہر سے نکالا جائے۔

روزنامہ انتخاب حب

سندھ سے بلوچستان کو پانی کی بندش،قحط سالی نے پنجے گاڑ دئیے

بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میر سلیم خان کھوسو نے ڈیرہ اللہ یار میں پُر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ سے پانی کی بندش کے بعد مال مویشی مرنے لگ گئے ہیں،جب کہ انسانی المیے کا خدشہ بھی ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے گزشتہ تین مہینے سے پانی بند کر رکھا ہے،اگر جعفر آباد،نصیر آباد میں پانی کی وجہ سے اموات ہوئیں تو اس کی زمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوگی،ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ ہمیشہ نا انصافی کرتی آئی ہے اور بلوچستان کے حصے کا پانی چوری کر کے دوسرے لوگوں کو دیا جاتا ہے۔

روزنامہ آزادی کوئٹہ

Saleem Mandvi Wala

CM Qudoos bizanjo

BAP

BSO

Tabool ads will show in this div