پولیوکادن،مستقبل کےمعماروں کومعذوری سےبچانےکاعالمی دن

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد  :  آج دنیا بھر میں پولیو سے بچاؤ کا دن منايا جا رہا ہے، پاکستان میں پولیو رواں سال دو سو سے زائد بچوں کو عمر بھر کی معذوری دے چکا ہے، ملک کو پولیو سے پاک کرنے کی کوششیں ثمربار ثابت نہیں ہو رہیں۔

دنیا کے بیشتر ممالک سے پولیو جیسا موذی مرض ختم ہو رہا ہے، بدقسمتی سے پاکستان کوششوں کے باوجود ان ممالک میں شامل نہیں ہوسکا، یہاں پولیو سے بچاؤ کے لیے بار بار مہم تو چلائی جا رہی ہے، لیکن سیکیورٹی اور دیگر وجوہات آڑے آ رہی ہیں، ہزاروں بچے ویکسین پینے سے رہ جاتے ہیں۔

پاکستان بھرمیں اس سال پولیو دو سو سے زائد بچوں کو عمر بھر کی معذوری دے چکا ہے، پاکستان پولیو وائرس کی وجہ سے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بیرون ملک سفری پابندیوں کا سامنا بھی کر رہا ہے، لیکن اچھی خبر سامنے نہیں آ رہی۔ ملک کو پولو فری کرنے کے دعوؤں کے برعکس نئے کیس سامنے آتے جا رہے ہیں۔ سماء

Shahid Afridi

Tabool ads will show in this div