نگراں وزیراعظم کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا؟
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ آج ملاقات میں نگراں وزیراعظم کیلئے ناموں پر دوبارہ مشاورت کریں گے۔
وزیراعظم شاہد خاقان اور اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ کی ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگی۔
نگران وزیراعظم کیلئے سابق گورنراسٹیٹ بینک شمشاداختر، سابق چیف جسٹس ناصر الملک اور سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی کے نام پھرزیرغور آئیں گے۔
نگران وزیراعظم کی دوڑمیں اویس احمد غنی، سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان اور سابق چئیرمین سینیٹ محمد میاں سومروبھی شامل ہیں۔
خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اتفاق رائے کی صورت میں جمعہ کونگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان کیا جا سکتا ہے جبکہ اتفاق رائے نہ ہونےکی صورت میں ایک دوروز مزیدلگ سکتےہیں۔
اس سے قبل 11 مئی کو خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہوزیراعظم اور وہ نگراں وزیراعظم کیلئے چھ میں سے ایک نام پرمتفق ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت اچھا رازداں ہوں، وقت سے پہلے نام نہیں بتاؤں گا۔ پہلے نام سامنے آجائے تو میڈیا اس کا تیا پانچہ کردیتا ہے۔ پندرہ مئی کونگراں منتظم کے نام کا اعلان کروں گا۔
واضح رہے کہ حکومت کی مدت 31 مئی کو ختم ہو رہی ہے جس کے بعد انتخابات تک نگراں حکومت امور سنبھالے گی۔