محکمہ موسمیات کی کراچی میں شدید گرمی کی پیشگوئی
کراچی ميں شديد گرمي کے پيش نظر محکمہ موسمیات نے کے الیکٹرک اور شہري انتظامیہ کو بھی انتباہ جاري کر دیا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ہیٹ ویو ایڈوائزری میں کہا گيا ہے کہ شہر ميں پانچ سے چھ روز پارہ چاليس سے ترتاليس ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں بھی منقطع ہونے کا امکان ہے۔ اس لئے متعلقہ ادارے پانی اور بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں۔ سماء