کے الیکٹرک نے کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا

کراچی والے نئی مصیبت کیلئے تيار ہوجائيں، کے اليکٹرک نے  سحری سے پہلے بھی لوڈ شیڈنگ کا اعلان کرديا۔

صارفين کو بھيجے گئے پيغام ميں کے الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ کے نئے اوقات کا اعلان کیا، کہیں رات 2 بجے، کہیں رات 3 بجے لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔

لوڈ شیڈنگ کے نئے پلان کے مطابق نماز عشاء اور تراويح کے دوران بھی نمازيوں کو پسينے ميں شرابور ہونا پڑے گا، رات 9 بجے کے بعد بھی آدھے گھنٹے کی لوڈ شيڈنگ کا اعلان کيا گيا ہے۔

کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ سحری سے قبل لوڈ شیڈنگ کے بدلے ميں دن ميں 3 مرتبہ کے بجائے ايک مرتبہ ايک گھنٹے کی لوڈ شيڈنگ ہوگی۔

واضح رہے کہ شہر بھر میں 3 سے ساڑھے 7 گھنٹے تک اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا عذاب بھی شہریوں کا وقتاً فوقتاً بھگتنا پڑتا ہے۔

K ELECTRIC

Loadshedding

SEHRI

TARAWEEH

New Schedule for Karachi

Tabool ads will show in this div