پاکستان کا انسداد پولیو پروگرام بستر مرگ پر پڑا ہے،نیامراسلہ
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : عالمی آزاد مانیٹرنگ بورڈ کے پاکستان میں پولیو کے پھیلاؤ سے متعلق یونیسیف چیف کو بھیجے گئے مراسلے کی کاپی سماء نے حاصل کر لی، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا انسداد پولیو پروگرام بستر مرگ پر پڑا ہے۔
چیئرمین آزاد مانیٹرنگ بورڈ نے یونیسیف کے سربراہ کو بھجے گئے اپنے ہنگامی مراسلے میں پاکستان میں پولیو کیسز میں مسلسل اضافے کو سخت تشویش ناک قرار دیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا انسداد پولیو پروگرام بستر مرگ پر پڑا ہے، یونیسیف مانیٹرنگ بورڈ کی سفارشات پر عمل درآمد کو ممکن بنائے ، پاکستان پولیو کے خاتمے میں ناکام ہوا تو مزید اربوں ڈالر خرچ کرنا پڑیں گے۔
مراسلے میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے کہ دو ہزار چودہ میں پولیو سے پاک دنیا کا ہدف حاصل نہ کیا جاسکا، گزشتہ روز بورڈ نے انسداد پولیو پروگرام محکمہ صحت سے واپس لے کر این ڈی ایم اے کے سپرد کرنے کی سفارش کی تھی۔ سماء