سندھ اسمبلی میں گدھوں کے کھالوں کی گونج

رؤف صدیقی کہتے ہیں کراچی میں گدھوں کی کھالیں ملنا تشویش ناک ہے، چین کو چاہیئے کھاليں نہيں پورا گدھا ہي لے ليں۔

سندھ اسمبلي ميں گدھوں کي کھالوں کی گونج ہوئی تو ایم کیو ایم کے ممبر صوبائی اسمبلی رؤف صدیقی نے کہا کہ کراچي ميں گدھوں اور کتوں کي کھاليں ملي ہيں، چين کو بھي پتا چل گيا کہ ہمارے پاس بہت اچھے گدھے ہيں۔

رؤف صديقی کا کہنا تھا کہ ہم گدھوں ميں خود کفيل ہيں، چائنہ سے بات کريں گدھے ہمارے پاس بہت ہيں، آپ کھال کے بجائے پورا گدھا لے ليں۔

آپ کھاليں لے ليتے ہيں گوشت ہم ڈھونڈتے رہتے ہيں، گوشت کھا کھا کہ گدھوں جيسي عادتيں ہو جاتي ہيں۔

rauf siddiqui

Sindh assembly

donckey

Tabool ads will show in this div