تھر کی غذائی قلت مزید ایک اور کم سن کی زندگی نگل گئی

اسٹاف رپورٹ


تھر پارکر : تھرپارکر میں موت زندگی پر حاوی ہونے لگی، سول اسپتال مٹھی سے میرپورخاص ریفر کیا گیا نومولود راستے میں دم توڑ گیا۔

حکومتی دعوے اپنی جگہ لیکن تھرپارکر پر منڈلاتے موت کے سائے ختم نہ ہوسکے۔ غذائی قلت سے ایک اور بچہ موت کے منہ میں چلاگیا۔ سول اسپتال مٹھی سے میرپورخاص ریفر کیا گیا نومولود لطف اللہ راستے میں دم توڑ گیا۔

رواں ماہ کے دوران یہ انتالیس واں بچہ ہے جو موت کا شکار ہوا،جب کہ نو ماہ کے دوران مجموعی طور پر  چار سو چونسٹھ بچے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، تھرپاکر کے سرکاری اسپتالوں میں اب بھی نوے بچے داخل ہیں۔

بچوں کی اموات کی وجہ بروقت طبی امداد نہ ملنا بھی ہے، ننگر پارکر اور چھاچھروں کے اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور عملے کی کئی آسامیاں تاحال خالی ہیں،  ڈاکٹرز کی تعیناتی نہ ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ سماء

اور

کی

Vidya Balan

ایک

horse

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div