جمہوریت کی وجہ سے ادارے اورزیادہ مضبوط ہوں گے، احسن اقبال

اسلام آباد ميں کاؤنٹرٹيررازم فورس کی پاسنگ آؤٹ پريڈ ميں وفاقی وزير داخلہ احسن اقبال نےشرکت کی،قاتلانہ حملے کے بعد احسن اقبال کی یہ پہلی بار کسی تقریب میں شرکت تھی ۔
تقريب سے خطاب کرتےہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم نے بربادی کے مناظر دیکھے، صبر کا پیمانہ لبریز ہوا دہشتگردوں نے ہمارے ملک کو خون میں نہلایا، جمہوریت کی وجہ سے ادارے اورزیادہ مضبوط ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اسپتال،عبادت گاہیں دہشتگردی سے محفوظ نہیں تھے، 2013 کے بعد حکومت نےدہشتگردی کے خاتمے کاارادہ کیا۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت نے مختلف آپریشن کاآغازکیا،اللہ تعالیٰ نے مجھے موت کے منہ سے نکالا، نئی زندگی کے بعد پہلی سرکاری مصروفیت ہے۔
INTERIOR MINISTER
passing out prade
تبولا
Tabool ads will show in this div