نوازشریف کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست مسترد

لاہورہائیکورٹ نے ممبئی حملوں سے متعلق متنازع بیان پرسابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

غداری کا مقدمہ درج کرانے کی درخواستیں پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ عدالت نے رہنما پی ٹی آئی خرم نواز گنڈا پور کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسے ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں درخواست گزار کومتعلقہ فورمز سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔

خرم نواز نے 14 مئی کو دائر کی جانے والی درخواست میں نوازشریف کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی استدعا کرتے ہوئےموقف اپنایا کہ نوازشریف کا بیان غداری کے مترادف ہے اس لئے عدالت انکے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے ۔

لاہور ہائیکورٹ نے نواز شريف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی ایک اور درخواست واپس لینے کی بنیاد پرخارج کر دی۔ درخواست زندہ باد پارٹی کے رہنما آفتاب ورک کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

PML N

TREASON

High Treason Case

Tabool ads will show in this div