جھاؤ میں زہریلا پانی پینے سے 2 افراد ہلاک 80 سے زائد کی حالت غیر ہوگئی

ڈی سی لسبیلہ نے سما کو بتایا کہ کمشنر قلات کی ہدایات پر میڈیکل ٹیمیں جھاو روانہ کر دیں گئیں جن میں سے 25 متاثرین کو حب کے جام غلام قادر اسپتال منتقل کیا گیا ہے،متاثرین کی حالت خطرے سے باہر ہے

جھاو کے علاقےٹرانچ میں زہریلا پانی پینے سے 1 بچہ اور 1 خاتون سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 80 کی حالت تشویش ناک حد تک بگڑ گئی، ٹرانچ میں صحت کے مراکز نہ ہونے کی وجہ سے متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت حب کے نجی اسپتال پہنچے،واقعہ کی اطلاع ملنے پر کمشنر قلات ہاشم غلزئی نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کو متاثرہ علاقے میں ٹیمیں روانہ کرنے کی ہدایات کی۔

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل نے سما سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ہم نے 15 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیمیں نڑانچ روانہ کر دی تھی جو وہاں سے 25 متاثرین کو لے کر آئے ہیں جن کا علاج حب کے جام غلام قادر اسپتال میں چل رہا ہے اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

 

AWARAN

lasbella

Tabool ads will show in this div