ساڑھے تین سالہ بچہ کے پتے کا کامیاب آپریشن

اسٹاف رپورٹ

 

ایبٹ آباد : ایبٹ آباد میں ایوب میڈیکل سینٹر کے سرجن نے ساڑھے تین سالہ بچہ کے پتے کا کامیاب آپریشن کرکے ریکارڈ قائم کردیا،  سرجن سجاد احمد اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرانے کے لیے پرعزم ہیں۔

 

ایوب میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹر سجاد احمد نے ساڑھے تین سالہ بچے کے پتے کا کامیاب آپریشن کیا۔ بٹگرام کے رہائشی ساڑھے تین سالہ ریحان کو پیٹ درد کی شکایت پر اسپتال لایا گیا  ۔ پتے میں پتھری تشخیص ہوئی۔ اورآپریشن کرکے پتہ نکال دیا گیا۔

 

اس سے پہلے امریکی سرجن نے ساڑھے پانچ سالہ بچی کے پتے کا آپریشن کیا تھا، جس پر ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا، ڈاکٹر سجاد بھی اس اعزاز کے منتظر ہیں ۔ سماء

کے

کا

Edhi

شوبز

Inqilab March

noc

Tabool ads will show in this div