کراچی میں ٹریفک جام کیوں ہوتا ہے، آئی جی سندھ کی انوکھی منطق
کراچی میں ٹریفک جام روز کا معمول ہے لیکن کراچی میں ٹریفک جام کیوں ہوتا ہے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے وجوہات بتا دی ۔
آئي جي سندھ اے ڈی خواجہ کہتے ہيں سڑکيں کھدي ہيں، شہرمیں ہرروز احتجاج ہوتا ہے، شکر کريں کہ ان حالات کے باجود گاڑياں سڑکوں پر چل رہي ہيں ۔
آئی جی سندھ نے بتایا کہ سیکورٹی خدشات کے باعث کچھ سڑکیں بند کردی گئیں جبکہ کراچي ميں ٹرانسپورٹ کا کوئي انتظام نہيں۔