نیب ریفرنس : نواز شریف، مریم اور صفدر کیلئے سوالنامہ تیار

احتساب عدالت نے ایون فیلڈ جائیداد کی ملکیت سے متعلق ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کیلئے سوالنامہ تیار کرلیا جس کی بنیاد پر تینوں ملزمان کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے۔

پاناما کیس میں غیر ملکی اقامہ منظر عام پر آنے کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیئے گئے سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف احتساب عدالت میں ایون فیلڈ جائیداد کی ملکیت سے متعلق ریفررنس دائر کیا گیا تھا۔

نیب کی جانب سے دائر ریفرنس پر بیان ریکارڈ کرنے کیلئے احتساب عدالت نے 127 سوالات اور 28 صفحات پر مشتمل سوالنامہ تیار کرلیا، نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کا ان سوالات کے تحت بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

نمائندہ سماء کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں ملزمان کے 342 کے بیان کیلئے سوالنامہ تیار کیا گیا جو ملزمان کے وکلاء اور پراسیکیوشن ٹیم کے حوالے کردیا گیا۔

احتساب عدالت کی جانب سے تیار سوالنامے کے چند اہم نکات:۔

کیا یہ درست ہے کہ آپ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سمیت ان عوامی عہدوں پر تعینات رہے؟۔

آپ اپنے دفاع میں گواہ پیش کرنا چاہتے ہیں؟۔

کیا آپ اپنے خلاف پیش کئے گئے ریکارڈ سے متعلق آگاہ ہیں؟۔

نواز شریف سے قطری خطوط سے متعلق بھی دریافت کرلیا گیا۔

الزام ہے لندن فلیٹس 1993ء سے آپ کے قبضےمیں ہے، کیا کہیں گے؟۔

لندن فلیٹس کی ملکیت سے متعلق آپ کیا کہتے ہیں؟۔

الزام ہے آپ نیلسن اور نیسکول کے بے نامہ دار مالک ہیں؟۔

مزید جانیے : العزیزیہ ریفرنس : واجد ضیاء کا بیان مکمل، ملزمان کی باری آگئی

اس سے قبل گزشتہ روز العزیزیہ ریفرنس کیس میں پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کا بیان مکمل ہوگیا تھا، جس میں انہوں نے شریف خاندان کی طرف سے پیش کئے گئے ثبوتوں پر کئی سوالات اٹھائے تھے، ان کا کہنا تھا کہ حسین نواز نے ہل میٹل کا 88 فیصد منافع نواز شریف کو بھیجا، 2010ء سے 2017ء تک منافع 9.9 ملین ڈالر تھا، 8.9 ملین ڈالر نواز شریف کو بھجوائے گئے، ہل میٹل کی طرف سے 2015ء میں حسن نواز کو بھی 8 لاکھ پاؤنڈ بھیجے گئے۔

JIT

MARYAM NAWAZ

CAPTAIN SAFDAR

London Flats

Panama

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div