تھر میں زندگی مشکل تر، مزید 9 بچے جان سے گئے، تعداد 103 تک پہنچ گئی

اسٹاف رپورٹ

مٹھی : تھر کے صحراء ميں زندگی کا سفر مشکل سے مشکل ہوتا جارہا ہے، ہر گزرتا دن پھولوں کو مرجھا رہا ہے، آج بھی 9 بچے زندگی کی جنگ ہار گئے، چھاچھرو میں 3، تھرپارکر 3، مٹھی سول اسپتال، ڈيپلو اور ڈاہلی میں ايک ايک بچے نے دم توڑا، 49 روز میں ہلاکتوں کی تعداد 100 تک جاپہنچيں۔

بھوک، پياس، بيماری اور اب جاڑا تھر واسيوں کی زندگی کے صحراء ميں کھلنے والے پھول ہر گزرتے دن کے ساتھ مرجھا رہے ہيں، نئی صبح زندگی کے بجائے موت کا پيغام لارہی ہے، قحط ماؤں کی گوديں اجاڑ رہا ہے۔

مٹھی سول اسپتال میں آج ايک اور نومولود کی زندگی کی ڈور ٹوٹ گئی، ڈاحلی کے نواحی گاؤں عالم سر میں بھی نومولود جانبر نہ ہوسکی۔

تھارپارکر کے علاقے حیات ہالی پوٹو میں مزید 3 بچے دم توڑ گئے، آج جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 9 جبکہ 49 روز کے دوران ہلاکتیں 103 تک پہنچ گئیں۔

تھرپارکر میں 11 ماہ کے دوران 516 سے زائد بچے زندگی ہارچکے ہيں، چھاچھرو اور ڈیپلو میں اس وقت بھی 23 بچے زیر علاج ہیں، اسلام کوٹ اور ننگر پارکرمیں 19 بچوں کا علاج جاری ہے، مٹھی سول اسپتال میں درجنوں پھول زندگی کی جنگ لڑرہے ہيں، تھر پارکر کے دور دراز علاقوں میں اب تک امدادی ٹیمیں نہيں پہنچ سکی ہيں، جس نے صورتحال مزيد سنگين بنادی ہے اور بچوں کی زندگياں داؤ پر لگی ہيں۔ سماء

Vidya Balan

internet

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div