اسپتال کی نرسری یا مقتل گاہ،مزید تین نومولود دم توڑ گئے

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر   :


سرگودھا   :   انتظامیہ کی غلفت یا کچھ اور سرگودھا کے سرکاری اسپتال میں آج بھی تین نومولود موت کی نیند سوگئے، تین روز میں جاں بحق بچوں کی تعداد پندرہ تک جاپہنچی ہے، لیکن حکام کو ہوش نہیں آیا۔

سرگودھا کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال بچوں کا مقتل بن گیا، آج بھی تین نومولود انتقال کرگئے، تین روز میں پندرہ ماؤں کی گودیں اجڑ گئیں لیکن انتظامیہ غفلت کی نیند سے جاگنے کو تیار نہیں۔

والدین آکسیجن کی کمی کا شکوہ کر رہے ہیں، تاہم ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ قبل از وقت پیدائش کی وجہ بتاتی ہے، خادم اعلیٰ کی  ہدایت پر مشیر صحت پنجاب کے ہمراہ ٹیم نے اسپتال کا دورہ بھی کیا، خواجہ سلمان رفیق نے اسپتال کی نئی عمارت کی تعمیر کے ساتھ واقعے کی مکمل تحقیقات کی بھی یقین دہانی کرائی۔

ڈی ایچ کیو اسپتال کے نرسری وارڈ میں 40 بچوں کی گنجائش ہے، تاہم اس وقت وارڈ میں 50 سے زائد بچے زیر علاج ہیں، جن کیلئے صرف 5 انکیوبیٹر ہی موجود ہیں۔ سماء

کی

Inqilab March

گئے

Thar

Sindh Government

توڑ

Tabool ads will show in this div