نواز شریف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے: شیخ رشید

May 16, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/05/Ki-Shaikh-Rasheed-In-Awaz-Sot-15-05-1.mp4"][/video]

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بھارت کو خوش کرنے کے لیے نواز شریف اب کارگل کا معاملہ اٹھا سکتے ہیں۔

سماء کے پروگرام آواز میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے تشویش کا اظہارکیا۔ اور بولے کہ نواز شریف نے انٹرنیشنل ایجنڈے پرکام شروع کردیا۔ سرجیکل اسٹرائیک بھی کی جاسکتی ہے۔

شیخ رشید کہتے ہیں میرے کیس کا فیصلہ آنے کے بعد بریکنگ نیوز دوں گا۔

متنازع بیان کے بعد خانہ جنگی کی صورتحال ہوسکتی ہے۔ نواز شریف اب کارگل کا معاملہ اٹھاسکتے ہیں ۔ اور انٹرنیشنل لابی نواز شریف کو فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے۔

Mumbai attacks statement

Tabool ads will show in this div