بلوچستان کی خبریں

چیرمین سینٹ نے گوادر میں چائنیز کمپنی کے واٹر پلانٹ سے پانی کی سپلائی کا افتتاح کر دیا

اس موقعہ پر قائم مقام صدر اور چیرمین سینٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ گوادر بندرگاہ علاقائی اور ملکی ترقی میں دیرپا امن کا ضامن ہے،گوادر بندرگاہ سے عالمی سرمایا کاری کو مہمیز ملے گی،گوادر دنیا کہ واحد بندرگاہ ہوگی جس سے پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک بھی استفادہ حاصل کر سکیں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ فی الحال یہ پلانٹ دو لاکھ گیلن پانی فراہم کرے گا مگر جلد ہی یہ تیس لاکھ گیلن پانی فراہم کرنے لگے گا جس سے پانی بحران پر قابو پایا جا سکے گا۔

روزنامہ انتخاب حب

باپ بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی،جام کمال

بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں اقتدار سے محبت نہیں بلکہ عوامی خدمت سے محبت ہے۔عوام بی اے پی کے پیغام کو گھر گھر تک پہنچانے میں ساتھ دیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ بی اے پی عام لوگوں کی پارٹی ہے یہ پارٹی بغیر کسی تحصب کے سب کو ساتھ لے کر چلے گی اور پورے بلوچستان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

روزنامہ بولان کوئٹہ

تعلیمی ادروں میں تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،قدوس بزنجو

وزیر اعلی بلوچستان نے مستونگ کیڈٹ کالج میں طلبہ کے ساتھ تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی فوری انکوائری کا حکم دیتے ہوئے یہ ہدایت کی کہ انکوائری ٹیم واقعہ کے زمہ داروں کا تعین کر کے رپورٹ پیش کرے تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے،انھوں نے سیکرٹری کالجز اور سیکرٹری اسکولز کو یہ ہدایات کی کہ وہ محکمہ تعلیم میں شکایات مراکز قائم کریں تاکہ والدیں اس قسم کے کسی بھی واقعہ کی شکایات درج کراسکیں۔

روزنامہ باخبر کوئٹہ

یکم جون کو نگران وزیر اعلی اور کابینہ حلف اٹھائے گی،زرائع

بلوچستان کے نگران وزیر اعلی اور کابینہ کا اعلان اسمبلی تحلیل ہونے کے فوری بعد کیا جائے گا،موجودہ اسمبلی 31 مئی کے دن اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،زرائع نے دعوی کیا ہے کہ 31 مئی کے دن ہی نگران وزیر اعلی اور کابینہ حلف اٹھائے گی،اس سلسلے میں کئی سابق وزرائے اعلی،موجودہ وزیر اور قبائلی شخصیات کے نام لئے جارہے ہیں مگر تا حال وزیر اعلی قدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر رحیم زیارت وال کے درمیان کوئی میٹنگ نہیں ہوئی۔اگر اپوزیشن لیڈر اور وزیر اعلی کے درمیان نگران سیٹ اپ کے لئے اتفاق رائے نہ ہو سکا تو پھر نگران وزیر اعلی چننے کا اختیار الیکشن کمیشن کو دیا جائے گا۔

روزنامہ جنگ کوئٹہ

MASTUNG

Muhammad Sadiq Sanjrani

JAM KAMAL

CM Qudoos bizanjo

rahim ziaratwal

cedit coll

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div