بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کے خلاف لاہور میں طلبہ کا احتجاج

امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کیخلاف لاہور میں طلبہ نے احتجاجی ریلی نکالی ۔ مظاہرین نے امریکی قونصل خانے کے سامنے دھرنا بھی دیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین میں امریکی سفارتخانہ قبول نہیں ۔ احتجاج کے دوران طلبہ امریکی قونصل خانے کا دروازہ کھٹکھٹاتے رہے ۔

مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ لاہور پریس کلب کے سامنے جمع ہوئے اور امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کیخلاف اپنے غم وغصے کا اظہار کیا۔ شرکاء فلسطین کے حق اورامریکہ کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

طلبہ نے مسلم امہ سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے ملک گیر احتجاج کا بھی اعلان کیا ۔

US EMBASSY

Students Protest

Tabool ads will show in this div