تھر میں موت کا رقص جاری، مزید 3 بچے جاں بحق، ہلاکتیں 123 ہوگئیں

اسٹاف رپورٹ

مٹھی : تھرپارکر میں موت کے سائے برقرار ہیں، مزید 3 بچے موت کی نیند سوگئے، 54 روز میں ہلاکتوں کی تعداد 123 ہوگئی۔

قحط زدہ تھر میں زندگی ریت کی طرح پھسل رہی ہے، ہر نئے دن کا سورج زندگی کے چراغ گل کررہا ہے، حکومتی اجلاس، دعوے اور امداد مل کر بھی

موت کو رام کرنے میں ناکام رہے۔

تھرپارکر کی تحصیل مٹھی میں غذائی قلت کے باعث 3 بچے دم توڑ گئے، مرنے والے بچوں کی گنتی بڑھتی جارہی ہے، ماؤں کی گود اجڑتی جارہی ہیں۔

تھر میں 54 روز کے دوران 123 بچے جان سے گئے، مٹھی، چھاچھرو، ننگر پارکر اور ڈیپلو کے اسپتالوں میں کئی بچے زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں، بعض بچے آخری سانسیں گن رہے ہیں، بچوں کو سسکتا دیکھ کر والدین بے بس ہیں۔

بس یہی التجا ہے کہ انتظامیہ دعوؤں اور وعدوں کو چھوڑ کر عملی اقدامات کرے اور موت کے خوفناک کھیل کو روکے۔ سماء

planet

grenades

Tabool ads will show in this div