تھرپارکر، مٹھی سول اسپتال ميں ایک اور نومولود دم توڑگیا

ویب ایڈیٹر:


تھر پارکر   :   تھر کی قحط سالی کی نظر ایک اور نومولود ہوگیا، مٹھی کے اسپتال میں غیر تےسلی بخش امداد اور علاج کے باعث ایک اور نومولود انتقال کر گیا،55 روز میں انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد ایک سو چوبیس ہوگئی ہے۔

قحط ذدہ تھرمیں زندگی ریت کی طرح پھسل رہی ہے، ہر نئے دن کا سورج زندگی کے چراغ گل کررہا ہے، حکومتی اجلاس، دعوے اور امداد مل کر بھی  زندگی کو رام کرنے میں ناکام رہے۔

تھرپارکر کی تحصیل مٹھی میں غذائی قلت کے باعث ایک بچہ دم توڑ گیا، مرنے والے بچوں کی گنتی بڑھتی جارہی ہے۔ ماوں کی گود اجڑتی جارہی ہیں،55 روز میں ایک سو چوبیس بچے جان سے گئے، مٹھی، چھاچھرو ، ننگر پارکر اور ڈیپلو کے اسپتالوں میں کئی بچے زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
 
بچوں کو سسکتا دیکھ کر والدین بے بس ہیں، بس یہی التجا ہے کہ انتظامیہ، دعووں اور وعدوں کو چھوڑ کر عملی اقدامات کرے اور موت کے خوفناک کھیل کو روکے۔ سماء

اور

میں

نے

دوبارہ

ایک

Red Zone

tragic

Sindh Government

tajikistan

positive

port

networks

bailout

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div