حکومت کا یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان

وفاقی حکومت نے معصوم فلسطینیوں کی شہادتوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے اٹھارہ مئی کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کر دیا۔


ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اقوام متحدہ اورعالمی برادری نہتے فلسطینیوں پر مظالم بند کرائے جب کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے قتل عام کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں۔ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی جارحيت پر پاکستان نے اظہار یکجہتی کیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت اور عوام فلسطینی بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ سماء

shahid khaqan

Solidarity Day

OIC Meeting

Tabool ads will show in this div