فیصل آباد، مریض کا انتقال ایبولا وائرس کے باعث نہیں ہوا، عالمی ادار صحت
ویب ایڈیٹر:
فیصل آباد : عالمی ادارہ صحت کے مطابق فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں انتقال کرنےوالا شخص ایبولا وائرس کا شکار نہیں تھا، عالمی ادارہ صحت نے مریض کے انتقال کی وجوہات سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔ الائیڈ اسپتال فیصل آباد میں ابیبولا وائرس کا مریض انتقال کرگیا،اسپتال ذرائع کے مطابق پاکستان میں یہ پہلا ایبولا وائرس کا مریض رپورٹ کیا گیا ہے۔
ذوالفقار علی نامی شخص کو چند روز قبل چینوٹ سے فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال داخل کرایا گیا تھا، ذوالفقار علی کچھ روز قبل ہی افریقی ملک ٹوگو سے واپس آئے تھے، جس پر خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ مریض ایبولا وائرس کا شکار ہے، جس پر اسپتال کی جانب سے متعلقہ شخص کے خون کے نمونے ٹیسٹ کیلئے نیشنل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد بھیجوائے گئے۔تاہم عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اس بات کی تصدیق کردی گئی ہے کہ متعلقہ مریض ایبولا وائرس کاشکارنہیں تھا۔
واضح رہے کہ ایبولا وائرس کے پھیلاؤ کا آغاز افریقی ممالک سے شروع ہوا، ایک اندازے کے مطابق یہ دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا وائرس ہے، عالمی ادارہ صحت کے مطابق ایبولا وائرس سے متاثرہ پندرہ ہزار تین سو ایکاون کیسز میں پانچ ہزار چار سو انسٹھ افراد اس وائرس کے باعث جانبر نہ ہوسکے، یہ وائرس اب تک آٹھ ممالک میں پایا گیا ہے۔ سماء