وزیرستان کے ناقابل رسائی علاقوں میں پاک فوج کی انسداد پولیو مہم
اسٹاف رپورٹ
وانا : جنوبی وزیرستان کے وانا سب ڈویژن میں فوج کی زیرنگرانی انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، ڈھائی سال کے دوران وانا میں اٹھارہ پولیو کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جب کہ دوسری جانب چار سال بعد خوازہ خیلہ میں ڈیڑھ سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔
جنوبی وزیرستان وانا سب ڈویژن میں وزیر قبائل کے علاقوں میں چھیتر ہزار سات سو بیس بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے جس کے لئے دو سو ایک موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔ انسداد پولیو مہم تین روز تک جاری رہے گی۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق تیس ماہ کے دوران وانا میں اٹھارہ پولیو کیس ظاہر ہوچکے ہیں۔ جن میں تحصیل برمل کے گیارہ اور تحصیل وانا کے سات پولیو کیسز شامل ہیں۔ سماء
میں
کی
کے
علاقوں
missiles
پاک فوج
تبولا
Tabool ads will show in this div