رمضان پیکیج کا اعلان بے سود، عوام یوٹیلٹی اسٹور پر سستی اشیاء سے محروم

رمضان المبارک ميں سستی اشياء کی فراہمی کیلئے وفاقی حکومت نے پيکیج کا اعلان تو کرديا مگر لاہور ميں يوٹيليٹی اسٹورز پر ابھی تک چينی سميت کئی ضروری اشياء دستياب نہيں۔

حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان پيکیج کے تحت اشيائے صرف کا نرخ نامہ تو لگ گيا مگر نہ تو چینی ہے اور نہ ہی کوکنگ آئل کے زيادہ تر برانڈ، اسٹورز ميں تاحال بہت سارے ريک خالی ہيں۔

شہريوں کا کہنا ہے کہ چینی کے ساتھ ساتھ بہت سی اشیاء موجود نہیں، حکومت کو تمام اشياء بروقت پہنچانی چاہيئں تھيں۔

يوٹيليٹی اسٹورز حکام بھی کم سپلائی کا اعتراف کرتے ہيں تاہم ان کے مطابق صورتحال جلد بہتر ہوجائے گی۔

وفاقی حکومت ايک ارب 73 کروڑ روپے کی سبسڈی سے رمضان ميں 19 اشيائے صرف سستے داموں فراہم کرے گی۔

صارفين کہتے ہيں کہ صرف رمضان پيکیج کا اعلان کافی نہيں، ان اشياء کی مسلسل ترسيل بھی ضروری ہے۔

PUNJAB

Utility Stores

Ramazan Package

Tabool ads will show in this div