خیبرپختونخوا میں ہیلتھ ریفامز، ڈاکٹرز کا احتجاج پورے صوبے تک پھیلانے کا اعلان

اسٹاف رپورٹ

پشاور : پشاور میں ڈاکٹروں کا غصہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا، نجی پريکٹس پر پابندی اور شعبہ صحت ميں مجوزہ اصلاحات کیخلاف احتجاج کو پورے صوبے تک توسيع دينے کا اعلان کرديا۔

پشاور کے ڈاکٹروں نے مفادات کیلئے سر جوڑ لئے، اپنے اجلاس ميں اسپتالوں سے باہر نجی پريکٹس پر پابندی، ٹيچنگ کيڈر کو فيکلٹی اور کنسلٹينسی ميں تقسيم کرنے کے مجوزہ حکومتی اصلاحات کو مسترد کيا۔

ڈاکٹروں نے حکومت کی جانب سے مشاورت ميں شامل نہ کرنے پر روزانہ علامتی ہڑتال کو 2 گھنٹے سے بڑھا کر 3 گھنٹے کرنے اور اسے پورے صوبے تک توسيع دينے کا بھی فيصلہ کرليا ہے۔

ڈاکٹروں نے الزام لگايا کہ مجوزہ اصلاحات مريضوں کے فائدے کیلئے نہيں، بلکہ پيسہ کمانے کا  طريقہ ہے جسے ماضی ميں ناکام قرار ديا گيا تھا۔

ڈاکٹروں نے حکومت سے مطالبہ کيا ہے کہ وہ اصلاحاتی ڈرافٹ کو چھپانے کے بجائے سامنے لائے تاکہ اس کے نقصانات اور فوائد عياں ہوسکيں۔ سماء

updates

tragic

unicef

pass

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div