پولیس نے ٹارگٹ کلررئیس مما کی عدالت میں پیشی کو خطرہ قرار دے دیا

کراچی جيل پوليس نے ایم کیو ایم کے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلر رئیس مما کی عدالت میں پیشی کو خطرہ قرار دے دیا، جیل سپریٹنڈنٹ نے عدم پیشی کا لیٹر جمع کرادیا۔

کراچي کي انسداد دہشت گردی کی عدالت ميں ايم کيو ايم کے ٹارگٹ کلر رئيس مما کيخلاف مقدمات کي سماعت ہوئي، جيل سپرينٹنڈنٹ نے عدم پيشي کا ليٹر جمع کرواتے ہوئے بتايا کہ ملزم رئیس مما ہائی پرو فائل ٹارگٹ کلر ہے، ملزم کو عدالت میں پیش کرنا سیکیورٹی رسک ہے، جیل سے موومنٹ انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

جيل حکام نے بتايا کہ وزارت داخلہ کو مقدمات جیل عدالت منتقل کرنے کا خط لکھ دیا ہے ليکن تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا،رئیس مما کے خلاف چکرا گوٹھ حملہ اور پولیس اہلکاروں کي ٹارگٹ کلنگ سمیت 6سے زائد مقدمات زیر سماعت ہیں۔

TARGET KILLER

Raees Mamma

Tabool ads will show in this div