عالمی ادارہ صحت کی بلوچستان میں سرگرمیاں معطل

Nov 30, -0001

کوئٹہ: کوئٹہ میں پولیو ورکرز کے قتل کے باعث عالمی ادارہ صحت نے بلوچستان میں اپنی سرگرمیاں معطل کر دیں۔


ڈبلیو ایچ او کے کنڑی ہیڈ ڈاکٹر مشعل کی جانب سے جاری مراسلہ میں صوبے میں تمام دفاتر فوری بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے اپنے اسٹاف کو انسداد پولیو مہم میں تاحکم ثانی حصہ نہ لینے کا بھی حکم دیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق، گزشتہ روز کوئٹہ میں چار پولیو ورکرز کی ہلاکت کے بعد آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈبلیو ایچ او حکام کا کہنا ہے کہ فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی پر سرگرمیاں دوبارہ شروع کی جا سکتی ہیں۔ سماء

CII

صحت

بلوچستان

vehicles