پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ایڈز سے بچاؤ کا دن منایا جارہا ہے

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

کراچی : دنیا بھر میں آج ایڈز سے بچاؤ کا دن منایا جارہا ہے، پاکستان ایڈز سے متاثرہ ممالک میں 42 ویں نمبر پر ہے۔

ایچ آئی وی ایڈز، ایسا موذی مرض جو جسم کے دفاعی نظام کو بُری طرح مفلوج کردیتا ہے، وزن کا تیزی سے گرنا، سانس لینے میں دشواری، مسلسل بخار، اُلٹیاں اور نیند کے دوران پسینے آنا ایڈز کی علامات ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق یہ مرض کسی متاثرہ شخص سے جنسی تعلقات، سرنج کے ذریعے، ٹیٹوز بنانے، غیر معیاری انتقال خون، استعمال شدہ بلیڈز اور دانتوں کے آلات استعمال کرنے سے پھیلتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ایڈز دنیا بھر میں سالانہ 15 لاکھ افراد کی جان لیتا ہے، سندھ میں گزشتہ 10 برسوں میں 265 افراد اس موذی مرض کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔ سماء

کا

Shahid Afridi

آج

iraqi

record

Tabool ads will show in this div