ایبولا وائرس کے شبہے میں ایک اور مریض پمز اسپتال داخل
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : ترجمان پمز کا کہنا ہے کہ ایبولا وائرس کے مشتبہ مریض تصور کی حالت خطرے سے باہر ہے، اسے 2 سے 3 روز میں ڈسچارج کردیا جائے گا۔
چکوال سے تعلق رکھنے والا 41 سالہ سخاوت حسین ایک ماہ قبل یوگنڈا سے واپس آیا تھا، مریض کو 10 روز سے جسم میں درد، کھانسی اور بلغم کے ساتھ خون کی شکایت تھی جس پر اسے پمز اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔
ترجمان پمز کے مطابق مشتبہ مریض کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے، تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے، مریض کے ٹیسٹ رپورٹس بھجوادی گئی ہیں، نتائج کا انتظار ہے، تصور کو 2 سے 3 روز میں اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔ سماء
اور
ایک
Report
Sindh Government
filter
تبولا
Tabool ads will show in this div