پولیو ورکرز کو سخت سیکیورٹی فراہم کی جائے، وزیر داخلہ کی آئی جیز کو ہدایت

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پولیو ورکرز کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پولیو ورکرز کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت وزیر مملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ سے ملاقات میں دی، اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات میں سائرہ افضل تارڑ نے بتایا کہ پولیو ورکرز پر بڑھتے ہوئے حملے مرض کے خاتمے میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر وزیر داخلہ سے پولیو ورکرز کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا، جس پر چوہدری نثار علی خان نے تمام آئی جیز کو پولیو ورکرز کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کے بارے میں صوبوں کے خدشات دور کریں گے۔ سماء

آئی

وزیر

داخلہ

brown