صحافی سیرل المیڈا کا مؤقف سامنے آگیا

May 15, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/05/UG-CYRIL-ALMEIDA-TWEET-2400-PKG-KAZIM-14-05.mp4"][/video]

پاکستانی میڈیا گروپ ڈان کے رپورٹر سیرل المیڈا کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے جو کہا، وہ ریکارڈڈ ہے، مياں صاحب یہ سب خود کہنا چاہتے تھے۔ سیرل کا کہنا تھا کہ بيان سُن کر واضح طور پر لگا کہ اب انتخابات ہي نہيں بہت کچھ بدلنے والا ہے۔

پاکستانی میڈیا گروپ ڈان کے رپورٹر سیرل المیڈا کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے جو کہا، وہ ریکارڈڈ ہے، مياں صاحب یہ سب خود کہنا چاہتے تھے۔ سیرل کا کہنا تھا کہ بيان سُن کر واضح طور پر لگا کہ اب انتخابات ہي نہيں بہت کچھ بدلنے والا ہے۔

 

صحافی سرل المیڈا نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ جب وہ سابق وزیراعظم کا انٹرویو لے رہے تھے تو ممبئی حملوں سے متعلق میاں نوازشریف کے مؤقف کے اثرات نے انہیں ہکابکا اور حواس باختہ کردیا۔

 

سرل المیڈا کے مطابق ممبئی حملوں سے متعلق براہ راست نوازشریف کا بیان سننا ان کے لیے حیران کن تھا اور یہ سارا بیان ریکارڈڈ ہے۔ سرل المیڈا نے اپنے ہی انٹرویو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی حملوں سے متعلق میاں نوازشریف کے مؤقف کو سن کر انہیں واضح طور پر لگا کہ اب انتخابات کا رخ ہی نہیں بلکہ بہت کچھ بدلنے والا ہے۔

 

سرل المیڈا کا کہنا تھا کہ انہیں انٹرویو کا موقع ملنا قطعی اتفاق تھا، ڈان اخبار سے وابستہ صحافی نے بتایا کہ وہ پہلے سے ہی جنوبی پنجاب سے متعلق خبر کے سلسلے میں ملتان موجود تھے، جب انہیں میاں نوازشریف کے جلسے کا علم ہوا تو وہ انٹرویو کرنے کے لیے گئے، سرل المیڈا کے مطابق میاں نوازشریف یہ سب بولنے کے خواہش مند نظر آئے، وہ چاہتے تھے کہ ان کی یہ باتیں سنی جائیں۔

Mumbai Attack

dawn leaks

cyril almedia