لیور پول کے صلاح نے رونالڈو اور سوریز کو پیچھے چھوڑ دیا
لیورپول کے محمد صلاح نے انگلش پریمیئرلیگ میں بتیس گولز داغ کر ریکارڈ بنادیا۔ گولڈ بوٹ کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔
انگلش پریمیئر لیگ میں مصری اسٹرائیکرکی دھوم ، لیور پول کے محمد صلاح نے رونالڈو اور سوریز کو پیچھے چھوڑ دیا، ایک سیزن میں بیتیس گول داغ دیئے، لیگ کا گولڈن بوٹ ایوارڈ بھی جیت لیا۔
اس سے قبل ایلن شیئرر،لوئس سوریزاور کرسٹیانو رونالڈو اکتیس اکتیس گولز اسکورکرچکے ہیں۔
دوسری جانب اسپینش فٹبال لیگ لیگا میں بارسلونا کو پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا، لیوانٹے نے چار کے مقابلے میں پانچ گولز سے ہرادیا، بارسلونا کے سیزن میں ناقابل شکست رہنے کا خواب بکھرگیا۔