قاتلانہ حملے میں زخمی وزیر داخلہ اسپتال سے ڈسچارج، گھر منتقل

رپورٹ : محمد علی جڑھ

قاتلانہ حملے میں زخمی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، پرنسپل پمز کہتے ہيں آج وزير داخلہ احسن اقبال کو گھر جانے کی اجازت دے دی جائے گی، ان کے پیٹ کے ٹانکے کھول دیئے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری احسن اقبال کو 6 مئی کو نارووال میں ایک سیاسی تقریب سے خطاب کے بعد واپس جاتے ہوئے قاتلانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا، فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تاہم مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء کے ہاتھ اور پیٹ میں گولی لگی، انہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر میں لاہور کے سروسز اسپتال لایا گیا۔

ایس آئی ایم ایس (سمز) کے پرنسپل پروفسیر محمود کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو ڈسچارج کردیا گیا، ان کے پیٹ کے ٹانکے کھول دیئے گئے ہیں جبکہ بازو کے ٹانکے ایک ہفتے تک کھولے جائیں گے، احسن اقبال کو ابھی گھر پر ہی رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

سروسز اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد احسن اقبال نے بالکونی میں آکر قومی پرچم لہرایا اور وہاں جمع ہونے والے کارکنوں و ہمدردوں کا شکریہ ادا کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے اسپتال سے گھر منتقلی سے قبل فیس بک پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں نارووال سمیت ملک بھر کے شہریوں، سیاسی رہنماؤں اور دیگر افراد کا شکریہ ادا کیا، دعائیں کرنے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں سے بھی اظہار تشکر کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ سروسز اسپتال میں ملنے والی توجہ اور علاج نے مجھے بے حد متاثر کیا اور اپنے پبلک سیکٹر کے طبی اداوں پر میرے اعتماد میں اضافہ کیا، میرے جسم میں موجود گولی مجھے ہمیشہ یہ یاد دلاتی رہے گی ہمیں پاکستان کو امن کا گہوارہ، یکجہتی اور ہم آہنگی کا مضبوط مرکز بنانے کیلئے مزید کام کرنا ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ اس ملک سے ہمیں نفرت کے کانٹوں کو دور کرنے کیلئے ہمیں مزید جدوجہد کرنی ہے، کیونکہ کوئی ملک اس وقت تک مضبوط یا خوشحال نہیں ہوسکتا جب تک وہاں امن، استحکام اور بھائی چارہ یقینی نہ بنایا جائے۔

احسن اقبال کہتے ہیں کہ اس جدوجہد میں ہم ہزاروں زندگیوں کی قربانی دے چکے ہیں، آج وہ شہید اور ان کے اہل خانہ بھی ہماری دعاؤں میں ہیں جو دہشت گردی کا نشانہ بنے، اس ملک کو دہشت گردے سے محفوظ رکھنے کیلئے انہوں نے اپنی جوانیاں نچھاور کی اور شہادت کے جام نوش کئے تاکہ یہ قوم امن میں زندگی بسر کرسکے۔

INTERIOR MINISTER

deadly attack

Home Shift.

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div