تھر میں موت زندگی پر بھاری، مزید 8 بچے جاں بحق
اسٹاف رپورٹ
مٹھی : تھر میں زندگی سسک سسک کر دم توڑ رہی ہے اور حکمران صرف اعداد و شمار جمع کرنے میں لگے ہیں، چھاچھرو میں مزید 4 بچے زندگی کی جنگ ہار گئے، غذائی قلت کے باعث آج جاں بحق بچوں کی تعداد 8 ہوگئی، 68 روز میں مرنے والوں بچوں کی تعداد 195 تک جا پہنچی۔
تازہ اطلاعات کے مطابق چھاچھرو کے 2 دیہات میں مزید 4 بچے زندگی کی جنگ ہار گئے،
تھر ميں لوگ بھوک سے مررہے ہیں، مٹھی سول اسپتال ميں 2 نومولود دم توڑ گئے، اسلام کوٹ ميں ننھی کلی بھوک کی نظر ہوئی، 11 ماہ کے دوران 600 بچے جان سے گئے۔
مٹھی سول اسپتال میں 63 بچے زندگی اور موت کی جنگ لڑرہے ہیں، چھاچھرو ڈیپلو کے اسپتالوں میں 43 بچے زیرعلاج ہیں، اسلام کوٹ، ننگرپارکر سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں بھی 57 بچوں کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ سماء