کوئٹہ میں اسپتال کےسیکورٹی گارڈز کا صحافی پر تشدد

واقعہ شیخ زید اسپتال میں پیش آیا جہاں صحافی مرتضیٰ زہری کو سیکورٹی گارڈز نے تشدد کا نشانہ بنا تے ہوئے ، کپڑے پھاڑ دئیے اور کیمرہ توڑ دیا اور کئی گھنٹوں تک سیکورٹی انچارج کے کمرے میں قید رکھا

پولیس نے مقدمہ درج کرکے محافظوں کو گرفتار کر لیا، وی او پولیس کے مطابق پولیس اور صحافی برادری نے موقع پر پہنچ کر مرتضیٰ زہری کو چھڑوا کر اسپتال منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد دی گئی ،پولیس نے تشدد کا نشانہ بننے والے صحافی کی درخواست پر نیو سریاب تھانے میں مقدمہ درج کرکے محافظوں کو گرفتار کر لیا، مقدمے میں اسپتال کے ڈائریکٹر اور پی ایس کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

 گرفتار سیکورٹی اہلکاروں نے الزام عائد کیا ہے کہ صحافی مرتضیٰ زہری نے اسپتال ڈائریکٹر کے ساتھ تلخ کلامی کی اور جھگڑا کرتے ہوئے ایک سیکورٹی گارڈ کا یونیفارم پھاڑ دیا ، صحافی مرتضیٰ زہری کا کہنا ہے کہ وہ خبر کی تصدیق کے لئے اسپتال کے ڈائریکٹر کے پاس گئے تھے لیکن ڈائریکٹر نے خبر کی تصدیق کرنے کی بجائے گارڈز کو بلا کر ان پر تشدد کیا ۔ بلوچستان یونین یونین آف جرنلسٹ نے واقعے کی مذمت کی ہے جبکہ صوبائی وزیر داخلہ اور صوبائی وزیر صحت نے واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔

JOURNALIST

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div