تھرپارکر،تین مزید بچے انتقال کرگئے،تعداد203ہوگئی

اسٹاف رپورٹ


تھر پارکر   :   تھر پار کر میں غذائی قلت سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا،آج بھی تین کم سن بچے انتقال کرگئے، جس کے بعد ستر روز میں  قحط اب تک دو سو تین زندگیاں نگل چکا ہے۔

تھر پارکر ميں بچوں کي اموات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہيں لے رہا، ڈاکٹروں کی کمی، غذائی قلت اور حکمرانوں کی بے حسی تھر میں ماؤں کی گودیں اجاڑ رہی ہے۔ ستر روز میں انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد دو سو تین تک جا پہنچی ہے۔ چھ ماہ کے دوران چھ سو سے زائد بچے موت کی گود میں جا چکے۔ سماء

evacuated

Tabool ads will show in this div