تھرپارکر،چھاچھرو اورمٹھی میں مزید دو بچے انتقال کرگئے

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


تھر پارکر  :  تھر پارکر میں غذائی قلت سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، آج بھی دو کم سن بچے انتقال کرگئے، جس کے بعد رواں ماہ قحط اور طبی امداد کی عدم فراہمی کے باعث انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد ایک سو نو تک جا پہنچی ہے۔

تھر پارکر ميں بچوں کي اموات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہيں لے رہا، ڈاکٹروں کی کمی، غذائی قلت اور حکمرانوں کی بے حسی تھر میں ماؤں کی گودیں اجاڑ رہی ہے۔ رواں ماہ میں انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد ایک سو نو تک جا پہنچی ہے۔ چھ ماہ کے دوران چھ سو سے زائد بچے موت کی گود میں جا چکے ہیں، تھر کی خشک سالی اور حکمرانوں کی بے حسی کئی قیمتی زندگیاں نگل گئی ہے۔ سماء

میں

evacuated

Tabool ads will show in this div