قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فوری بعد وزیراعظم سے نوازشریف کی اہم ملاقات

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق اعتماد میں لیا۔ نواز شریف نے کہا کہ میرے بیان کو غلط رنگ دیا۔

ممبئی حملوں سے متعلق نواز شریف کے متنازع بیان پر بلائے گئے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فوری بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد میں مریم نواز کے سمدھی چوہدری منیر کی رہائشگاہ پہنچے اور نواز شریف سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے نوازشريف کوقومي سلامتي کميٹي اجلاس سےمتعلق اعتمادميں ليا جبکہ نواز شریف کے حاليہ بيان پربھي مشاورت کي گئی۔

ملاقات میں نواز شریف کا موقف تھا کہ ميرےبيان کوغلط رنگ دياگيا، ايساکچھ نہيں کہا جس سے ملکی سلامتي کوخطرہ ہو۔

واضح رہے کہ پاکستانی میڈیا گروپ ڈان نیوز کودیے گئے انٹرویو میں نواز شریف  کا کہنا تھا کیا غیر ریاستی عناصر کو یہ اجازت دینی چاہیے کہ وہ ممبئی جا کر 150 افراد کو قتل کریں۔ عسکری تنظیمیں نان اسٹیٹ ایکٹرز ہیں اور ممبئی حملوں کے لیے پاکستان سے غیر ریاستی عناصر گئے۔  بتایا جائے ہم ممبئی حملہ کیس کا ٹرائل مکمل کیوں نہیں کرسکے۔

PM shahid khaqan abbasi

National Security Committee Meeting

Mumbai Attacks

Tabool ads will show in this div