نواز شریف کا بیان،پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی

نا اہل وزیراعظم نواز شریف کے حالیہ بیان کے بعد کاروباری ہفتے کا آغاز شدید مندی سے ہوا۔
ریاست مخالف بیان پر ملک کی بڑی اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہوگئی۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر 100 انڈیکس 42 ہزار 800 کی سطح پر آگیا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ايکسچينج ميں ساڑھے 600 پوائنٹس کي کمي دیکھنے میں آئی۔
اسٹاک مارکیٹ میں 100انڈیکس 42ہزار 647کی سطح پرآگیا ہے، جس کی وجہ سے کاروباری حضرات کے کروڑوں روپے ڈوب گئے، جس کے بعد سرمایہ کار محتاط ہوگئے ہیں۔