بلوچستان کی خبریں

May 14, 2018

وزیر اعلی بلوچستان نے چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے زندگی ٹرسٹ کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دیئے۔

یاداشت کا مقصد بچوں میں شعوری تعلیم دینے،بچوں سے زیادتی کے عمل کو روکنے کے لئے معلوماتی مضامین نصاب میں شامل کئے جائیں گے،اس موقع پر زندگی ٹرسٹ کے شہزاد رائے بھی وزیر اعلی کے ساتھ موجود تھے جن کا کہنا تھا کہ ان کا سندھ میں اس حوالے سے کام کے بڑے اچھے نتائج مل رہے ہیں اور خواہش تھی کہ بلوچستان میں اس حوالے سے کام کیا جائے ان کامزید کہنا تھا کہ اکثر بچے گھروں میں اور گھر کے قریب زیادتی کا شکار ہوجاتے ہیں جس میں اکثر ان کے اپنے عزیز و اقارب ہی ملوث ہوتے ہیں جس کے لئے ضروری ہے کہ بچوں کو اس حوالے سے آگہی فراہم کیا جائے۔

روزنامہ جنگ کوئٹہ

ہندو تاجروں کے قتل پر رہنماوں کا اظہار مزمت

گزشتہ روز ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کیے جانے والےباپ بیٹے کے قتل کے بعد رہنماوں جام کمال خان،پرنس احمد علی،صالح بھوتانی،اسلم بھوتانی،نوابزادہ عامر مگسی،سینیٹر اشوک کمار سمیت متعدد رہنماوں نے اسے قابل مزمت عمل قرار دیتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔جب کہ پولیس کی جانب سے اب تک مذکورہ دہرے قتل کے حوالے سے کوئی خاطرخواہ کامیابی حاصل نہیں کی جاسکی۔

روزنامہ انتخاب حب

پسند کی شادی کی خواہش،باپ اور بھائیوں نے مل کر نوجوان کی آنکھیں نکال لیں

پسند کی شادی کے خواہش مند نوجوان کی آنکھیں اس کے اپنے ہی باپ اور بھائیوں نے چمچےکی مدد سے نکال لیں جس سے اس کی آنکھیں ہمیشہ کے لئے ضائع ہوگئیں،پولیس نے لورالائی میں پیش آنے والے اس اندوہناک واقعہ کا مقدمہ متاثرہ نوجوان کی مدعیت میں درج کر کے اس میں ملوث باپ کو دو بیٹوں سمیت گرفتار کر لیا جب کہ دو بھائی تاحال فرار ہیں۔

روزنامہ باخبر کوئٹہ

 چرچ حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں امدادی رقوم تقسیم

میتھیو ڈسٹ چرچ کے سانحے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے متاثرین میں چیک کی تقسیم کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی خلیل جارج کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کی زندگی کا کوئی نعم البدل نہیں مگر متاثرین کے ساتھ داد رسی کا جذبہ ہماری مذہبی روایات اور تعلیمات کا حصہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وطن عزیز کی حفاظت کے لیے مسیحی برادری کو اپنے اندر اتحاد اور یکجہتی پیدا کر کے امن اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا۔

روزنامہ ایکسپریس سینچری کوئٹہ

 

JAM KAMAL

CM Balochistan Qudoos nizanjo

Shezad roy

zindgi trust

Tabool ads will show in this div