نوازشریف کے ٹرائل کیلئے پنجاب اسمبلی میں دو قراردادیں جمع

May 14, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/05/PA-RESOLUTION-NAWAZ-SHARIF-14-05.mp4"][/video]

ممبئی حملوں سے متعلق متنازع بیان پر پنجاب اسمبلي ميں نوازشريف کے خلاف آرٹيکل چھ کے تحت کارروائي کے مطالبے کي دو قرارداديں جمع کرادي گئی ۔

نواز شریف کیخلاف ايک قرارداد اپوزيشن ليڈر محمودالرشيد نے جمع کرائي۔ قرارداد ميں کہا گيا ہے کہ ۔۔۔ نوازشريف اقتدار کي ہوس ميں بغاوت پر اترآئے ہيں اور رياست کے خلاف زہراگل رہے ہيں ۔

قرارداد کے مطابق نوازشريف کا درآمد شدہ بيانيہ پاکستان کو عالمي دباؤ ميں لانے کي مکروہ کوشش ہے، اس لیے نوازشريف کا آرٹيکل چھ کے تحت ٹرائل کيا جائے۔

دوسري قرارداد بھي پاکستان تحريک انصاف کے رکن مراد راس نے جمع کرائی۔

PML N

PUNJAB ASSEMBLY

Mumbai Attacks