خبردار! لپ اسٹک سے کینسر اور الزائمر ہوسکتا ہے؟

اسٹاف رپورٹ

کراچی : خواتین ہوشیار ہوجائیں کیونکہ لپ اسٹک کا استعمال انہیں کینسر اور الزائمر جیسی خطرناک بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے۔

مسکراہٹیں بکھیرتے ہونٹوں کی خوبصورتی کا راز، جس کے بغیر ادھورا رہتا ہے خواتین کا سنگھار، ایسی عورتوں کو ماہرین نے خبردار کردیا ہے، کہتے ہیں اگر احتیاط نہ کی جائے تو لپ اسٹک کا استعمال خطرناک ہوسکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق زیادہ تر مقبول لپ اسٹکس میں کرومیم اور المونیم سمیت دیگر زہریلی دھاتوں کا استعمال ہوتا ہے، جن کے کیمیکل جسم میں آہستہ آہستہ سرایت کرتے ہیں، جو پھپھڑوں یا پیٹ کے سرطان کے ساتھ الزائمر کا سبب بھی بنتے ہیں جبکہ مینگنیز نامی دھات کی زیادتی انسان کے موڈ اور یادداشت کو متاثر کرسکتی ہے۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ایسی تمام لپ اسٹکس مضر صحت نہ ہونے کی گارنٹی کے ساتھ فروخت کی جاتی ہیں، اس لئے ماہرین کا مشورہ ہے کہ خواتین کو فیشن کیلئے اپنی صحت کو داؤ پر نہیں لگانا چاہئے۔ سماء

grief

mothers

qwp

Tabool ads will show in this div