اس بار الیکشن نہیں لڑوں گا، فاروق ستار

ایم کیو ایم بہادر آباد اور پی آئی بی میں پھر دوریاں بڑھنے لگیں،فاروق ستار نے کہا کہ مجھے خیرات میں کنونیر شپ نہیں چاہیے، اس بار میں الیکشن نہیں لڑوں گا ، کارکن بن کر ایم کیو ایم کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ میں نے اپنی عزت نفس کی قربانی دی کامران ٹیسوری کی قربانی دی، اختلاف کی وجہ کامران ٹیسوری نہیں بلکہ میری سربراہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خیرات میں کنونیر شپ نہیں چاہیے کیوں کہ کل الیکشن میں کوئی گڑبڑ ہوگئی تو سارا ملبہ میرے سر پر ہوگا اور اگر اقتدار کی سیاست پارٹی کے اندر ہو تو میں اسکا حصہ نہیں بننا چاہتا جب کہ میں کارکن بن کر ایم کیو ایم کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں، اس بار میں الیکشن نہیں لڑوں گا آپ کو الیکشن اور رابط کمیٹی مبارک ہو۔

فاروق ستار نے نئے انٹرا پارٹي اليکشن کرانے کا مشورہ دیتے ہوئے دونوں طرف کی رابطہ کمیٹیاں تحلیل کرکے بيس رکني ايڈہاک کميٹی کا فارمولا دے دیا ۔

فاروق ستار نے کہا کہ میں کل بھی، آج بھی اور ہمیشہ ایم کیو ایم کے ساتھ رہوں گا، مر بھی جاؤں گا لیکن پارٹی نہیں چھوڑوں گا کیوں کہ میں عوام سے الگ نہیں ہوسکتا اور نہ ہی میں سیاست سے الگ ہو رہا ہوں جب کہ میں آج خود کو کارکن کی حیثیت سے پیش کرتا ہوں۔

فاروق ستار نے کہا کہ نواز شریف کا بیان ملک دشمنی کے مترادف اور قابل مذمت ہے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کو کمزور اور غیرمستحکم کرنے کی سازش کی۔

rabita committee

FAROOQ SATTAR

bahadurabad

Tabool ads will show in this div