پشاور میں ایک روزہ پولیو مہم کا آغاز،موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد

اسٹاف رپورٹ


پشاور    :    پشاور میں آج ایک روزہ پولیو مہم جاری ہے، مہم کے دوران موٹر سائیکل سواری پر پابندی، جب کہ شہر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں جاری اس خصوصی مہم کے دوران97یونین کونسلوں میں 7لاکھ51ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائینگے۔ اس مہم میں 4260ٹیمیں حصہ لے رہیں۔

انسداد پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لئے پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ جب کہ شہر میں موٹرسائیکل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ صوبے کے دیگراضلاع میں پولیومہم21جنوری سے شروع ہوگی۔ سماء

google

rizvi

arafat

brown

Tabool ads will show in this div