پی ٹی ایم کی جانب سے کراچی میں ریلی کا انعقاد

پشتون تحفظ مومنٹ کی جانب سے کراچی میں پشتونوں کے حقوق کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔

پشتون تحفظ مومنٹ کی ریلی کے باعث کراچی کے علاقے الاآصف گراونڈ میں رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ۔

ریلی میں تقاریر سننے کیلئے مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے شرکت کی ، ریلی میں پشتون تحفط مومنٹ کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ سابق ایس ایس پی ملیر کو گرفتاری کے دوران وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا

انہوں نے مطالبہ کیا کہ راو انوار کے ساتھ ملزم والا سلوک اپنایا جانا چاہیئے اور بے گناہ لوگوں کے قتل کے الزام میں سزا دینی چاہیئے۔

ایک مقررین نے مطالبہ کیا کہ سابق جنرل پرویز مشرف کو بھی ڈالر کی خاطر پاکستانیوں کو بیچنے کے الزام میں گرفتار کرنا چایئے ۔

ریلی کے منتظمین نے شرکاء سے کہا کہ ریاستی اداروں کے خلاف نعرے لگانے نہ لگائیں ساتھ ہی انہوں نے پی ٹی ایم ایم کے گرفتار کارکنوں کی فوری طور پر رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔

gathering

PTM

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div