شادمان میں چند ماہ قبل دولہا بننے والا ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گیا

رپورٹ : شہباز خان

کراچی کے علاقے شادمان ميں شادی کے چار ماہ بعد دلہن بيوہ گئی، نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے نويد کو قتل کرديا۔

کراچی ميں چند ماہ قبل دولہا بننے والا نوجوان ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گیا، شادمان کا رہائشی نويد غوری 4 ماہ قبل ہی شادی کے بندھن ميں بندھا تھا۔

سرينا موبائل مارکيٹ ميں دکان بند کرکے گھر کی جانب جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے کار پر گولياں برساديں۔

مقتول کے اہل خانہ نے پولیس سے ملزمان کی گرفتاری اور انصاف کا مطالبہ کردیا۔

دوست نے شبہ ظاہر کيا ہے کہ ہوسکتا ہے بدلہ لينے کیلئے قتل کيا گيا ہو، مقتول نے 3 ماہ قبل موبائل مارکیٹ سے چور پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

پوليس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے مقتول کے قريبی ساتھيوں سے بھی تفتيش کی جائے گی۔

NORTH NAZIMABAD

Bufferzone

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div