پولیو کے مزید 3 کیسز رپورٹ، تعداد 6 ہوگئی
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : ملک میں پولیو وائرس کے مزید 3 کیسز کی تصدیق ہوگئی، رواں سال متاثرہ بچوں کی تعداد 6 ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق نئے پولیو کیسز میں شمالی وزیرستان، نوشہرہ اور قمبر سندھ میں ایک ایک مریض میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، رواں سال سامنے آنے والے پولیو کیسز کی کُل تعداد 6 ہوگئی۔
واضح رہے کہ 2014ء میں ملک بھر میں ریکارڈ 305 پولیو وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ سماء